اداکارہ اشنا شاہ نے عامر لیاقت کی قبرکشائی کی مخالفت کردی

Jun 19, 2022 | 12:38 PM

Muhammad Akhtar
اداکارہ اُشنا شاہ کا عامر لیاقت حسین کی قبرکشائی کے عدالتی حکم پر ردعمل سامنے آگیا۔
کراچی کی مقامی عدالت نے کچھ دن قبل انتقال کر جانے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق فریقین کے دلائل سننےکے بعد 18 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، عدالت نے شہری عبدالاحد کی جانب سے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کی اجازت دے دی ہے تاکہ عامر لیاقت کی موت کی وجہ پتہ چل سکے۔
اس حوالے سے اداکارہ اشنا شاہ نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کی مخالفت کی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ 'اس شخص کو دُنیا سے جانے کے بعد تو آرام کرنے دو'۔
عدالت نے عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کا حکم دے دیا
اداکارہ نے کہا کہ 'قبر کشائی سے عامر لیاقت حسین کا جسدِ خاکی نکالنا، اُن کے بچوں کو مزید اذیت دے گا، وہ پہلے ہی کافی مشکلات سے گزر چکے ہیں'۔

مزیدخبریں