کرونا کی ایک اورلہرکا خدشہ؛مزید 152 کیسز رپورٹ

کرونا کی ایک اورلہرکا خدشہ؛مزید 152 کیسز رپورٹ
ایک نیوز نیوز: ملک بھر میں کرونا وائرس کا راج برقرار،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 30 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کرونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں50 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی مرض سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 152 کیسز سامنے آئے ہیں،مزید 107 مریض اس سے شفایاب ہوگئے ہیں۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 383 کرونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 31 ہزار 982 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرزاورگھروں میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 193 زیرِ علاج مریضوں میں سے 55 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 14 لاکھ 98 ہزار 406 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا وائرس کے مزید 11 ہزار 663 ٹیسٹ کیےگئے،جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 88 لاکھ 43ہزار 137 کرونا ٹیسٹ کیےجاچکے ہیں۔