حمزہ شہبازکی زیرصدارت اجلاس؛چولستان میں سولر واٹر پلانٹس منصوبے کا جائزہ

حمزہ شہبازکی زیرصدارت اجلاس؛چولستان میں سولر واٹر پلانٹس منصوبے کا جائزہ
ایک نیوز نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں چولستان میں سولرواٹرپلانٹس کےمجوزہ منصوبےکاجائزہ لیا گیا۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے چولستان میں بارش بڑھانے کا پائلٹ پراجیکٹ تیارکرنے کی بھی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں کمشنر بہاولپور ڈویژن نے چولستان میں سولر واٹر پلانٹس لگانے کے حوالے سے بریفنگ دی ، چولستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بارشوں میں اضافے کے مجوزہ پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔
حمزہ شہباز نے اس موقع پر کہا کہ چولستان کے علاقوں میں سولر واٹر پلانٹس سے انسانوں کے ساتھ جانوروں کو بھی پانی فراہم کیا جائے گا، پراجیکٹ کے امور کو جلد حتمی شکل دی جائے۔ قواعد وضوابط کو مدنظر رکھ کر تیزی سے آگے بڑھا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہاکہ چولستان میں شیڈز میں ائیر کولر لگانے کا بھی جائزہ لیا جائے۔نہر سے چولستان میں پانی کی سپلائی کے آپشن پرغور کیا جائے،اس اقدام سے ناصرف پانی کی قلت دور ہوگی بلکہ کھیتی باڑی کو فروغ ملے گا۔