بلدیہ ٹاؤن میں بس پکڑنے پر پولیس کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا دھرنا ؛معاملہ سنگین

بلدیہ ٹاؤن میں بس پکڑنے پر پولیس کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا دھرنا ؛معاملہ سنگین
ایک نیوز نیوز: پولیس کی جانب سے بس پکڑنے پر کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نادرن بائی پاس اور حب ریور روڈ پر ٹرانسپورٹرز نے دھرنا دے دیا جس کے نتیجے میں دونوں شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند ہوگئیں۔
حب ریور روڈ پر ٹرانسپورٹروں کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ کیا جارہا ہے۔



احتجاج اور دھرنے کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔
ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے بلاوجہ بس پکڑلی،پولیس کی جانب سے 25 لاکھ روپے رشوت طلب کی جارہی ہے۔