غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آبادی کے لحاظ سے یورپ کے دوسرے بڑے ملک جرمنی میں حالیہ چند روزکے دوران کرونا سے روزانہ اموات 50 سے130 تک جاپہنچی ہیں۔
رابرٹ کوچ انسٹیٹوٹ کے سربراہ لوتھر وائلر نے ملک کے سیاستدانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائرس کے پھیلنے کے حوالے سے وارننگ کو نظر انداز کر رہے ہیں۔
جرمنی میں وبائی امراض کے ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر ملک میں کرونا کی چوتھی لہر کو روکنے کے لیے کچھ نہ کیا گیا تو جرمنی میں کووڈ سے مزید ایک لاکھ افراد ہلاک ہو سکتے ہیں۔
ملک میں بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر جرمنی کے وزیرصحت نے شہریوں کو ماسک کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔
اس کے علاوہ جرمن حکومت کی جانب سے اکتوبرسےمارچ تک دکانوں اور ریسٹورینٹس میں ماسک لازم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔