پنجاب میں مارکیٹس اور شادی ہال بند،نوٹیفکیشن جاری

پنجاب میں مارکیٹس اور شادی ہال بند،نوٹیفکیشن جاری
ایک نیوز نیوز: پنجاب بھر میں کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق شاپنگ مالز، دکانیں، گودام، بیکریاں اور دفاتر کو 9 بجے بند کر دیا جائے گا۔
بجلی کی بچت کے لیے پنجاب میں بھی مارکیٹیں جلد بند کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے بازار اور مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی منظوری دیدی، تاجر تنظیموں اور چیمبرز سے مشاورت کے بعد مذکورہ فیصلہ کیا گیا جس کا اطلاق 20 جون سے ہوگا۔
وفاقی حکومت کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں کمرشل فیڈرز رات 9 بجے کے بعد بند کر دیئے جائیں گے۔ ہفتے کے روزتاجر برادری کو کاروبار کے اوقات میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔عید کی شاپنگ کے لیے اوقات کار کی پالیسی کا تاجر برادری کی مشاورت سے جائزہ لیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسی، بیکریز اور پٹرول پمپس کو استثنیٰ حاصل ہوگا، ریسٹورنٹس رات ساڑھے11بجے تک کھلے رہیں گے۔ شادی ہال رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔ پہلے مرحلے میں یہ پابندی 2 ماہ کے لئے ہوگی، جولائی اور اگست کے بعد مزید فیصلہ ہو گا۔