بازار8بجے بند کرنے کافیصلہ مستردکرتے ہیں،انجمن تاجران

بازار8بجے بند کرنے کافیصلہ مستردکرتے ہیں،انجمن تاجران
ایک نیوز نیوز: آل پاکستان انجمن تاجران کے صدرخالد پرویز نے مارکیٹیں اور بازار جلد بند کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے صدرکاکہنا ہے کہ کاروبار پہلے ہی تباہ حالی کا شکار ہیں،بازار جلد بند کرنے کا فیصلہ عید تک مؤخر کیا جائے۔
اس حوالے سے تاجر رہنما اجمل بلوچ نے کہا کہ شام 8 بجے دکانیں بند کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں، تاجر کسی صورت اپنا کاروبار شام 8 بجے بند نہیں کریں گے،حکومت تاجر برادری کیلئے آسانیاں پیدا کرے نہ کہ مشکلات، ہر اس سیکٹر کی بجلی بند کریں جو مفت دی جارہی ہے۔
اجمل بلوچ نے کہا کہ حکمران اپنے اے سی بند کریں گے تو غریب کا پنکھا چلے گا،حکومت بجلی نہیں دے سکتی تو جنریٹیر چلا کر کام کرنے دے،اتنی شدید گرمی میں دن میں خریدار کا گھر سے نکلنا ممکن ہی نہیں،خریدار شام سے پہلے گھر سے خریداری کیلئے نہیں نکلتا،صبح دکانیں کھولنے کی تجویز بھی نا قابل عمل ہے۔
سیکرٹری جنرل آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر کا کہنا ہے کہ حکومت فیصلے تھوپنے کے بجائے ہم سے مشاورت کرے،حکومت تاجر نمائندوں، پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی مشترکہ کمیٹیاں بنائے، حکومت کےساتھ مشروط تعاون کرنے کو تیار ہیں۔