ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس وقت ہے اور ہم انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ٹیم کے مسائل کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ٹیم کو فیلڈنگ کی زیادہ پریکٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں سب کو محنت کرنی ہو گی۔ اسی طرح فیلڈ نگ میں بہتری خوش آئند بات ہے جس سے قومی کرکٹ ٹیم کا معیار بہتر ہوا ہے۔
مصباح الحق نے کہا کہ کھلاڑی اچھی کارکردگی کی کوشش کر رہے ہیں۔ مڈل آرڈر کے مسائل پر تحفظات ہیں تاہم کوشش کریں گے کہ اسے حل کریں۔ فیلڈنگ میں کیچز کم ڈراپ ہو ر ہے ہیں۔ ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ حارث نے 3 سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائی کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کو مسائل کا سامنا رہا۔ ورلڈکپ میں جانے سے پہلے ٹیم میں بہتری لائیں گے جبکہ ٹیم کی کارکردگی میں مزید بہتری کے لیے پہلے ہی کوشاں ہیں۔