ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ، پاکستان نے جرمنی کو شکست دیدی

Jul 19, 2024 | 20:56 PM

ویب ڈیسک: پاکستان ٹیم نے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں اپنے پہلے میچ میں جرمنی کو 1-2 سے ہرا دیا۔

پاکستان  سکواش ٹیم کی طرف سے عبداللہ نواز اور حذیفہ ابراہیم نے اپنے میچز جیت لیے جبکہ حمزہ خان مقابلہ ایک، ایک گیم سے برابر ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے،عبداللہ نواز نے آسکر ہیکر کو 7-11، 2-11 اور 4-11 سے شکست دی۔

اسی طرح حذیفہ ابراہیم نے اپنے میچ میں فیبیان اگلبرک کو 1-11، 9-11 اور 8-11 سے ہرایا، حمزہ خان نے فن لینارٹ کے خلاف پہلا میچ جیتا جبکہ دوسرے میچ میں انہیں شکست ہوئی جبکہ تیسرے میچ میں وہ ریٹائرڈ ہوگئے۔

ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ میں پاکستان  سکواش ٹیم اپنا پہلا میچ جیتنے کے بعد دوسرا گروپ میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ 

مزیدخبریں