بجلی کے موجودہ ریٹس پر انڈسٹری نہیں چل سکتی، ایس ایم تنویر

بجلی کے موجودہ ریٹس پر انڈسٹری نہیں چل سکتی، ایس ایم تنویر
کیپشن: The industry cannot run at current electricity rates, SM Tanveer

ویب ڈیسک:سابق صوبائی وزیر ایس ایم تنویر کا کہنا ہے کہ بجلی کے موجودہ ریٹس پر انڈسٹری نہیں چل سکتی، ہم نے گورنمنٹ کو بار بار کہا مہنگی بجلی پر کیوں جا رہے ہیں، گورنمنٹ کو کہا ہے جہاں سے سستی بجلی مل رہی ہے وہاں سے لیں۔

سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر ایس ایم تنویر نے کہا اتنے زیادہ سود پر کیسے لوگ چلیں گے، ساری قوم سود خور ہوتی جا رہی ہے، کوئی کاروبار نہیں کرنا چاہ رہا۔

ایس ایم تنویر نے کہا کہ جب ایکسپورٹ زیادہ اور ٹیکس اکٹھا ہو گا تو اکانومی ٹھیک ہو گی، مہنگی بجلی کی وجہ سے لوگ رو رہے ہیں، حل کون نکالے گا، لوگ بہت پریشان اور حکومت سے بہت ناراض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوہر اعجاز سے درخواست ہے پورے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کا چارج آپ سنبھال لیں، ہم چاہتے ہیں گوہر اعجاز بھائی کی سرپرستی ہمارے اوپر ہو۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز کا کہنا تھا کاروبار چلے گا، صنعت چلے گی تو ملک چلے گا، بزنس کمیونٹی اپنا فرض ایمانداری سے ادا کرے، جب تک بزنس کمیونٹی آگے نہیں چلے گی ملک ترقی نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ بزنس کمیونٹی کے ساتھ رہا ہوں، ہم نے اپنے دور میں صنعتوں کواربوں روپے کی سبسڈی دی، پاکستان کی کامیابی اور بقا کیلئے سب کو اکٹھے ہو کر چلنا ہے۔