ایک نیوز:جون میں سالانہ بنیادوں پرچین کے لیےپاکستانی برآمدات میں27.7 فیصدکمی ہوگئی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق مالی سال 2023،24 میں چین کے لیےپاکستانی برآمدات میں2.1 فیصدکمی ہوئی،گزشتہ ماہ جون کے لیےپاکستانی برآمدات کاحجم 15کروڑ ڈالرز رہا، جون2023 میں چین کےلیے پاکستانی برآمدات 20کروڑ70لاکھ ڈالرز تھیں، مالی سال 2023،24میں چین کے لیےپاکستانی برآمدات2ارب56کروڑ ڈالرز رہیں،مالی سال 2022،23میں چین کےلیےپاکستانی برآمدات کاحجم2 ارب61کروڑ49 لاکھ ڈالرزتھا۔
ذرائع کا کہنا ہے جون 2024 میں سالانہ بنیادوں پرچین سےدرآمدات میں65فیصد کااضافہ ہوا،مالی سال2023،24میں چین سے درآمدات میں24 فیصد کا اضافہ ہوا،جون 2024میں چین سے درآمدات ڈیڑھ ارب ڈالرز رہیں جبکہ مالی سال2023،24میں چین سے درآمدات کاحجم 14ارب51کروڑ ڈالرزسےزائد رہا۔