الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ، ترجمان

 الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ، ترجمان
کیپشن: The Election Commission's decision to implement the Supreme Court's decision, spokesperson

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان  الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کے سلسلے میں اجلاس ہوا ،جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے لیگل ٹیم کو ہدایات دی ہیں کہ فیصلے کے کسی پوائنٹ پر عملدرآمد میں رکاوٹ ہے تو نشاندہی کریں تاکہ مزید رہنمائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ کمیشن سے استعفے کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے، کمیشن کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آئین اور قانون کے مطابق کام کرتا رہے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کسی فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو درست قرار نہیں دیا تھا، اس کے خلاف پی ٹی آئی مختلف فورمز پر گئی اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن درست نہیں تھے جس کے نتیجے میں بلّےکا نشان واپس لیا گیا، لہٰذا الیکشن کمیشن پر الزام تراشی انتہائی نامناسب ہے۔