ایک نیوز:لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز اور لاروا میں اضافہ جاری ہے ۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی کے 3 کفنرم کیسز رپورٹ ہوئے، ایک مریض واہگہ ، دوسرا نشتر جبکہ تیسرا مریض کینٹ سے رپورٹ ہوا،گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 1ہزار 132 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کیا گیا۔
حالیہ مون سون کی بارشوں کے بعد شہر میں ڈینگی وائرس پھیلنے کا امکان ہے،شہر میں ڈینگی سرویلنس شدید متاثر ہوئے،شہر میں 20 ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ سپاٹ موجود ہیں،شہر کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 9مریض زیر علاج ہیں ،شہر میں ڈینگی مریضوں کیلئے 1044 بیڈز مختص کیے گئے ہیں ،تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ، ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کے حوالے سے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں، مون سون سے پہلے ڈینگی سرویلنس اور لاروا کو تلف کیا جا رہا ہے، ڈینگی وائرس بڑھنے سے ڈینگی مریضوں میں پیچیدگیوں میں بھی اضافہ ہو گا ۔
صوبائی وزیر پرائمری سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی سرویلنس کو تیز کیا جا رہا ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر کے سی ای او ہیلتھ ہیلتھ کو الرٹ کر دیا گیا ہے ،شہر میں ڈینگی ہاٹ سپاٹ موجود ہیں جن پر مکمل فوکس کرایا جائے گا۔
صوبائی وزیر صحت نے شہریوں کو ڈینگی ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کیں ہے،ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، وارننگ کے بعد بھی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی، رواں سال ڈینگی لاروا کی افزائش کو بڑھنے سے روکنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز اپنا کردار ادا کریں۔