سونے کی قیمت میں بڑی کمی 

Jul 19, 2024 | 15:24 PM

ایک نیوز:سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔ 

تفصیلات کےمطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار روپے کمی کے بعد 2لاکھ 51ہزار روپے ہوگئی، 10گرام سونا 2ہزار 572روپے سستاہوگیا،جس کے بعد 10گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 15ہزار 192روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی کے بعد 2 ہزار 850 روپے ہو گئی  ۔ 

عالمی مارکیٹ میں سونا 55 ڈالر کی کمی سے 2415 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔ 

واضح رہے گزشتہ روز سونے کی  فی تولہ قیمت میں4ہزار 600روپے اضافہ ہوا تھا ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیت 2لاکھ 54ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جبکہ دس گرام سے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار 944روپے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد دس گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 17ہزار   764روپے ہوگئی تھی۔ 

مزیدخبریں