ایک نیوز:ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے مقابلے اور اپنے عوام کی سلامتی کے لیے پر عزم ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا پاکستان فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتاہے، اس مسئلہ کا حل فلسطینی ریاست کے قیام میں ہے، سری نگر میں محرم جلوس کے شرکاء کی گرفتاری پر تشویش ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ترکمانستان کے وزیر خارجہ 22 سے 24 جولائی تک پاکستان کا دورہ کریں گے،مہمان وزیر خارجہ دورہ پاکستان کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے، پاکستان نے بنوں کنٹونمنٹ پر دہشت گرد حملے پر افغانستان سے سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا ہے ، پاکستان نے افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو طلب کیا ، پاکستان دہشت گردی ہی ہر شکل میں مذمت کرتا ہے ،ہم اپنے عمانی بھائیوں قور بہنوں سے بھرپور اظہاریکجہتی کرتے ہیں ۔
پاکستان اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے غزہ کے عوام کی مسلسل نسل کشی کی مذمت کرتا ہے ،تازہ حملے میں کیمپ مین پناہ لیے ہوئے 19 فلسطینی اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے ،گزشتہ چند روز میں غزہ میں 8 سے زائد سکولوں پر حملہ کیا گیا ،مقطوضہ کشمیر میں فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے بازی ہر جلوس کے عزاداران کی گرفتاری میں بھرپور مذمت کرتے ہیں،ہم نے بنوں میں دہشت گردی پر افغان حکام کو واضح طور پر اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی ہو گی، پاکستان کی طرف سے کس سطح کی نمائندگی ہو گی ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا،
توقع کرتے ہیں کہ افغان حکام دہشت گردگروہوں کے خلاف ٹھوس کاروائی کریں گے، افغان حکام کو پاکستان کی تشویش کا اندازہ ہے،افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو بلا کر تشویش سے آگاہ کیا،پاکستانی امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے حوالے سے پالیسی واضح ہے،ہم نے انہیں اس حملے کے ماسٹر مائنڈ اور حافظ گل بہادر گروپ کے خلاف سنجیدہ کارروائی کرنے کا کہا ہے ۔
ہم نے افغان انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گرد گروہ کے خلا ف فوری اور موثر کاروائی کرے ، پاکستان نے گزشتہ کئی ماہ میں متعدد بار افغان انتظامیہ سے رابطے رکھے ،ان رابطوں میں افغان گروہوں کی جانب سے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے حوالے معاملات افغان انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے ،افغان حکومت کو ان دہشت گرد گروہوں اور ان کے لیڈرز کے خلاف فوری کارروائی کرنا چاہیے، افغانستان سے امید ہے کہ وہ گل بہادر گروپ اور بنوں حملے کے سرغنہ کے خلاف کارروائی کریں گے ۔
پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر امریکہ کے درعمل پر دفتر خارجہ کا موقف
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے نے پاکستان کے جوڈیشل سسٹم کی مضبوطی کو واضح کیا، پاکستان اپنے اندرونی مسائل کو خود حل کرسکتا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی شرکت کا معاملہ سپورٹس اور سپورٹس ایونٹس میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے،ڈھاکہ میں پاکستانیوں سے متعلق وزارت خارجہ نے ایڈوائزری جاری کی تھی کہا گیا کہ پاکستانی اپنے سفارتخانہ سے رابطہ میں رہیں پاکستانی سفارتخانہ بنگلہ دیشی حکام سے مسلسل رابطہ میں ہیں ۔
ملالہ یوسفزئی کی پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کے متعلق بیان پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا پاکستان کے امیگریشن قوانین کے واضح ہیں خلاف ورزی کرنے والے کو نکالا جاتا ہے، روانہ کی بنیاد پر غیر قانونی مقیم شہریوں کو ڈی پورٹ کیا جاتا ہے، پاکستان میں 44 ہزار افغان شہری تیسرے ملک کے جانے کے لیے انتظار کررہے ہیں، ملالہ یوسفزئی سے امید کرتے ہیں کہ تیسرے ملک پر زور دینگے کہ ان افغان شہری کو جلدی بلا لیں۔