پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے 

Jul 19, 2024 | 14:42 PM

ایک نیوز: پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 

ترجمان پی ڈی ایم اے مطابق صوبے بھر میں مون سون بارشوں کا سپیل 20 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے ، لاہور سیالکوٹ نارووال گوجرانولہ فیصل آباد اور راولپنڈی میں مون سون بارشیں متوقع  ہیں ۔ 

ترجمان پی ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے ،دریائے سندھ چناب راوی جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے، منگلا ڈیم 55 فیصد اور تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 72 فیصد تک ہے، پاکستانی دریاؤں پر قائم بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 38 فیصد تک ہے۔  

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات  جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے شہروں کی انتظامیہ پیشگی انتظامات مکمل کر ے، شہری دریاؤں ندی نالوں کی غیر ضروری کراسنگ سے گریز کریں، بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے فاصلہ رکھیں ، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے ۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔ 

مزیدخبریں