ویب ڈیسک:امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوتی کائی ٹرمپ نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ری پبلکن نیشنل کنونشن میں کائی ٹرمپ نے پہلی مرتبہ سٹیج پر آکر بات کی۔
کائی ٹرمپ نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے میرے دادا کو گرانے کی کوشش کی لیکن وہ اب تک کھڑے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ ایک عام دادا کی طرح ہیں، جب ہمارے والدین نہیں دیکھ رہے ہوتے تو وہ ہمیں چپکے سے کینڈی اور سوڈا دیتے ہیں۔
کائی ٹرمپ نے کہا کہ ٹرم ہمیشہ پوچھتے رہتے ہیں کہ سکول کیسا جارہا ہے، وہ اپنے عدالتی مقدمات کے دوران بھی میرے بارے میں پوچھتے اور میری حوصلہ افزائی کرتے رہتے تھے۔
خیال رہےکہ امریکا کی ری پبلکن پارٹی نے ملواکی میں جاری ری پبلکن نیشنل کنونشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو آئندہ امریکی صدارتی انتخاب کیلئے اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔