ایک نیوز:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں ہماری سیاسی حیثیت بحال نہیں ہوئی ،سپریم کورٹ کے حکم پر عمل ہونا چاہئے ۔
تفصیلات کے مطابق ایک نیوز کے پروگرام ایک پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کا کہنا تھا سپریم کورٹ اکتوبر میں کیوں ابھی الیکشن کی تفتیش کرے، الیکشن کی جتنی جلدی تفتیش ہو اچھی بات ہے،ہم نے پٹیشن 5ماہ پہلے کی جمع کرائی ہوئی ہے،الیکشن کا جوڈیشل آڈٹ ہونا چاہیے،پارلیمنٹ میں ہماری سیاسی حیثیت بحال نہیں ہوئی، سپریم کورٹ کے حکم پر عمل ہونا چاہئے، پی ٹی آئی حکومت کیخلاف عدم اعتماد ریاست کیخلاف بڑے غلط اقدامات میں سے ایک ہے،تحریک عدم اعتماد کا اس وقت کےوزیراعظم اوراپوزیشن لیڈر شہبازشریف تک کو پتہ نہیں تھا۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تحقیق کی جائے آخر بین الاقوامی ایما پر یہاں رجیم چینج کیوں ہوا؟ آخر بین الاقوامی ایما پر رجیم چینج کیوں ہوئی؟ مارشل لاء کی بات کرنے والا صرف جمہوریت کاہی نہیں ہماری فوج کا بھی دشمن ہے،سیاستدانوں کو سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے نکالنا چاہیے،وزیراعظم شہبازشریف سے سوال ہے حکومت کے وزیر کاسابق وزیراعظم، صدر پرآرٹیکل6لگانے کا بیان کیا ہے؟۔
ان کا مزید کہنا تھا مسائل کا حل آئین پاکستان میں ہے،اس لئے اس کےمطابق مسائل کا حل نکالناچاہیے، مارشل لاء یا ایمرجنسی مسائل کا حل نہیں ہے،اس سے ملک کا نقصان ہوا ہے، اگر ہماری لڑائی انا کی جنگ ہے توپھر جو کرنا کرتے رہیں اگر ملکی مفاد کی لڑائی ہے تو ہمیں سوچنا ہوگا،اس ملک پر پوری دنیا کے مسلمانوں کا حق ہیں،بطور سیاسی کارکن میرے خیال میں ہمارے مسائل کا حل سیاستدانوں کے پاس ہے،یہ غلط ہے کہ ملک کے بڑے سیاستدان کو ڈیتھ سیل میں ڈال دیا جائے۔