ائیرپورٹ آؤٹ سورس کرنے کیخلاف ایئر پورٹ ملازمین کا احتجاج

ائیرپورٹ آؤٹ سورس کرنے کیخلاف ایئر پورٹ ملازمین کا احتجاج
کیپشن: ائیرپورٹ آؤٹ سورس کرنے کیخلاف ایئر پورٹ ملازمین کا احتجاج

ایک نیوز :ائیرپورٹ آؤٹ سورس کرنے کیخلاف ایئر پورٹ ملازمین نے احتجاج کیا ۔
 تفصیلات کےمطابق اسلام آباد، لاہور،کراچی،پشاور باچا خان،سکھر،گلگت،ملتان،رحیم یار خان اسکردو ائیرپورٹ پر ملازمین نے احتجاجی مظاہرے کئے ۔احتجاج میں شریک ملازمین نے کالی پٹیاں باندھ لی ملازمین نے بینرز اور پلک کارڈ اٹھا کر اوٹ سورسنگ کے خلاف نعرے بازی کی۔ 
حکومت کی جانب سے آؤٹ سورسنگ عمل میں تیزی کے بعد سی اے اے ملازمین نے احتجاج کا فیصلہ کیا۔ ائیرپورٹس پر سی اے اے کی اکی اور جیکا یونین نے مشترکہ احتجاج میں حصہ لیا۔

یونینز نے آوٹ سورسنگ کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا بھی اعلان کیا ۔یونینز نے مختلف ائیرپورٹس پر احتجاج کا شیڈول بھی جاری کردیا۔سیکرٹری جنرل جیکا یونین نے کہا کہ یکم اگست کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر احتجاج ہوگا۔08 اگست کو لاہور ایئر پورٹ پراحتجاج ہوگا۔17 اگست کو کراچی میں احتجاج ہوگا۔ 17کراچی ائیر پورٹ سے ہیڈ کوارٹر تک ریلی کی شکل میں جائے گا۔