کوہ پیماء ساجد سدپارہ نے بغیر آکسیجن کے براڈ پیک سر کرلی

 کوہ پیماء ساجد سدپارہ نے بغیر آکسیجن کے براڈ پیک سر کرلی
کیپشن: Mountaineer Sajid Sadpara summited Broad Pack without oxygen

ایک نیوز :پاکستانی کوہ پیماء ساجد سدپارہ نے پورٹر سپورٹ اور مصنوعی  آکسیجن  کے بغیر دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی’براڈ پیک‘ کو بھی سر کرلیا۔
ساجد سدپارہ نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے اپنے کیرئیر میں 8 ہزار میٹر سے بلند آٹھویں چوٹی سر کی ہے۔براڈ پیک کی بلندی 8 ہزار 51 میٹر ہے جبکہ اسے دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی شمار کیا جاتا ہے۔

 ساجد سدپارہ پاکستان کی تمام پانچ، "8 تھاؤزینڈرز" مصنوعی آکسیجن کے بغیر  سر کر چکے ہیں۔

اس سے قبل ساجد سدپارہ ایوریسٹ، کے ٹو، نانگا پربت، اناپورنا، مناسلو، جی ون اور جی ٹو بھی مصنوعی آکسیجن کے بغیر سر کر چکے ہیں۔