محرم الحرام میں 10425جلوس برآمدہوں گے،محکمہ داخلہ 

محرم الحرام میں 10425جلوس برآمدہوں گے،محکمہ داخلہ 
کیپشن: 10425 processions will be held in Muharram, Interior Department

ایک نیوز :محرم الحرام کے دوران پنجاب میں کل 10425جلوس برآمد ہوں گے۔محکمہ داخلہ نے سکیورٹی کے بہتر انتظامات کی ہدایت کردی ۔

 محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب میں 1275 حساس ترین جلوس ہونگے۔حساس ترین جلوسوں کی ویڈیو بنائے جائے گی۔حساس ترین جلوسوں کے راستے میں گھروں اور افراد کی خصوصی ریکی ہوگی ۔پنجاب میں 2457 حساس جلوس ہونگے ۔پنجاب میں 6693 دیگر محرم کے جلوس ہونگے ۔

ترجمان کے مطابق حساس ترین اور حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ ہوگی۔حساس ترین جلوسوں کے راستے میں تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ حساس ترین جلوسوں کے راستے میں کرایہ داروں کو چیک کیا جا رہا ہے ۔