آئی ایم ایف نے پاکستانی کی قرضوں کی شرائط کولازمی قراردیدیا

Jul 19, 2023 | 21:46 PM

ایک نیوز :آئی ایم ایف نے پاکستان کی موجودہ صورتحال میں قرضوں کی شرائط پر عمدرآمد کو استحکام کے لئے ناگزیر قراردیا۔

 آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹینا جارجیوا نےانٹرویو میں کہنا تھا کہ شرائط پورا کئے بغیر پاکستان بحران سے نہیں نکل پائے گا۔ پاکستان کی ریٹنگ میں مزید کمی حاصل کئے  گئے قرضے کی واپسی کے امکانات کو معدوم کرسکتی ہے۔ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام پر بے لاگ عمل درآمد ہی آئندہ کے قرض معاہدہ کی ضمانت بن سکتا ہے۔

 آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹینا جارجیوا کامزید کہنا تھاکہ وقت آنے پر آئی ایم ایف پاکستان کی نئی منتخب حکومت کے ساتھ بھی معاملات طے کرے گا۔

مزیدخبریں