ایک نیوز :شہرقائد کے علاقے کورنگی 50اے میں برف خانہ سے امونیا گیس کے اخراج سے متعد افراد متاثر ہو گئے۔
برف خانہ سے گیس کا غیرمعمولی اخراج سے متاثر ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے شامل،واقعہ کے بعد علاقے میں اشتعال پھیل گیا بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے، ریسکیو ادارے طلب کر لئے گئے۔صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی۔
ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کاہنا ہے کہ گیس اخراج ہونے کی وجہ سے ایک بچی بے ہوش ہوگئی، اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فیکٹری کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ فیکٹری سے اخراج ہونے والی گیس کو بند کروادیا گیا ہے۔