سائفر کیس :چیئر مین تحریک انصاف کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

Jul 19, 2023 | 20:27 PM

ایک نیوز :وفاقی تحقیقاتی ایجنسی  نے سائفر کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 25 جولائی کو طلب کرلیا۔


تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا اور انہیں نوٹس بنی گالہ اور زمان پارک کے ایڈریس پر جاری کیا گیا۔نوٹس کے متن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کو سیاسی مقاصد کیلئے  استعمال کرنے پر تحقیقات جاری ہیں اور  ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم سائفر معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جوائنٹ انکوائری ٹیم قومی سلامتی اور ریاستی مفادات خطرے میں ڈالنے کے الزامات کی تحقیقات کررہی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 جولائی دن 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا اور انہیں متعلقہ دستاویزات اور شواہد ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں