ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان
کیپشن: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

ایک نیوز :ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ 30اگست سے 17ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق ایشیا کپ کے 13 میں سے چار میچز پاکستان میں اور 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں 2ستمبر کو سری لنکا میں ٹکرائیں گی۔سپر فور مرحلے کا آغاز 6ستمبر سے لاہور میں ہوگا۔ایشیا کپ میں چھ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان ، بھارت،نیپال،سری لنکا،افغانستان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

2008کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔15سال قبل پاکستان نے 50اوورز کے فارمیٹ پر مشتمل ایشیا کپ کا کامیابی سے انعقادکیا تھا۔

ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم سپر فور میں کوالیفائی کرتی ہے تو اے ون قرار پائے گی جبکہ بھارتی ٹیم کوالیفائی کرتی ہے تو وہ سپر فور مرحلے میں اے ٹو ہو گی، سپر فور مرحلے میں اے ون اور اے ٹو کا میچ 10 ستمبر کو کولمبو میں ہو گا۔اے سی سی کا کہنا ہے کہ سپر فور مرحلے میں ایک میچ لاہور اور 5 میچز کولمبو میں ہوں گے جبکہ ایشیا کپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔