سائفر12اپریل 2022کوبطورقائم مقام سپیکر چیف جسٹس کوبھجواچکا ہوں،قاسم سوری

Jul 19, 2023 | 18:50 PM

ایک نیوز :رہنماپی ٹی آئی وسابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کاکہنا ہے کہ سائفر12اپریل 2022کوبطورقائم مقام سپیکر چیف جسٹس کوبھجواچکا ہوں۔

رہنماپی ٹی آئی وسابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کا ٹویٹ میں کہنا تھاکہ سائفر چیف جسٹس پاکستان کو بھجوانے کے بعد  اب تو معاملہ بہت آسان ہو چکا ہے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ اپنے پاس موجود سائفر کھول کر براہ راست ساری قوم کو پڑھ کر سنا دیں اور تحقیقات کروائیں سارا معاملہ ہی حل ہو جائے گا۔ چیف جسٹس صاحب بسم اللہ کریں پوری قوم آپ کی منتظر ہے۔


مزیدخبریں