ایک نیوز :سیما حیدر کیس پر اسرار رخ اختیار کرگیا، کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل مالک گنیش نے دعوی کیا ہے کہ سیما حید ر اور سچن نے اس کے ہوٹل میں 8 دن قیام کیا۔رپورٹ کے مطابق گنیشن کا کہنا ہے کہ مارچ 2023 میں دونوں اس کے ہوٹل میں آئے تھے سیما اور سچن زیادہ تر ہوٹل کے کمرے میں ہی رہتے تھے اور صرف شام کو باہر نکلتے تھے اور ساڑھے 9 بجے تک واپس آجاتے تھے ۔ گنیش کے بیان کے مطابق ہوٹل کا کمرہ بک کرنے کے لئے سچن پہلے آیا تھا جبکہ سیما اس سے اگلے دن پہنچی تھی اسی طرح سیما نے ایک دن پہلے ہوٹل چھوڑا تھا اور اگلے دن سچن نے چیک آؤٹ کیا ۔ گنیش کا دعوی ہے کہ دونوں کے ہمراہ کوئی بچہ نہیں تھا کمرے میں بس دونوں تھے ۔ سچن نے اپنا نام شیوانش لکھایا تھا جبکہ کرائے کی ادائیگی بھارتی روپوں میں نقد کی گئی تھی۔
بھارتی پولیس نےسیما حیدر سے پانچ پاکستانی پاسپورٹ ، چار موبائل ، دو ویڈیو کیسٹس اور ایک ادھورے نام پر مشتمل غیر مستعمل پاسپورٹ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔دوسری جانب پولیس نے سیما حیدر کے حوالے سے ایک تفصیلی نوٹ جاری کیا ہے جس میں تفصیلی سے بتایا گیا ہے کہ سیما حیدر پاکستان سے ہندوستان کیسے پہنچی ہے ۔