اعظم خان کی گمشدگی : ایف آئی آر خارج،کس مجسٹریٹ نے بیان ریکارڈ کیا؟

اعظم خان کی گمشدگی : ایف آئی آر خارج،کس مجسٹریٹ نے بیان ریکارڈ کیا؟
کیپشن: اعظم خان کی گمشدگی : ایف آئی آر خارج،کس مجسٹریٹ نے بیان ریکارڈ کیا؟

ایک نیوز :اعظم خان کی مبینہ گمشدگی کے حوالے سے درج ایف آئی آر خارج کر دی گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعظم کے سابق پرنسپل اعظم خان 9 جون کو لاپتہ ہوئے تھے  تھانہ کوہسار میں 16 جون کو اعظم خان کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج ہوئی تھی ،اعظم خان کے 18 جولائی کو پولیس اسٹیشن رضاکارانہ پیش ہونے اور بیان ریکارڈ کرانے پر ایف آئی آر خارج ہوئی ۔
اعظم خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ  اپنی مرضی سے اپنے دوست کے پاس تھے اعظم خان نے اپنی مرضی سے رضاکارانہ طور پر مجسٹریٹ کے سامنے 164 کا بیان ریکارڈ کروایا اعظم خان کا بیان  مجسٹریٹ اے سی انڈسٹریل ایریا، اسلام آبادجاوید  بھٹی نے ریکارڈ کیا۔