ٹرمپ نہ اوباما ، مقبول ترین سابق امریکی صدر کون ؟ گیلپ سروے  

Jul 19, 2023 | 16:52 PM

ایک نیوز :  امریکی شہریوں  کے دلوں پر راج کرنے والا سابق امریکی صدر کون ؟  اندازوں کے برعکس  ٹرمپ اور اوباما کی جگہ امریکی شہریوں میں مقبول ترین سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی ہیں ۔

یہ پہلا موقع ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ کو سابق صدور کے بارے میں گیلپ کے سروے میں شامل کیا گیا ہے۔

گیلپ سروے کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ سابق امریکی صدور کی سب سے کم  مقبول صدر ہیں اور  ریٹنگز میں اپنے کئی پیشرووں سے پیچھے ہیں۔ سروے میں امریکیوں سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سابق امریکی  صدور کو  پسند کرتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی پسندیدیگی کی درجہ بندی صرف 46 فیصد ہے۔  یادرہے  ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کی ریپبلکن صدارتی نامزدگی سے قبل مہم جاری رکھے ہوئے ہیں 

 سابق امریکی صدور کی عوام میں پسندیدگی  کی شرح پر مبنی  یہ سروے آخری بار 2018 میں کیا گیا تھا۔

2023 گیلپ  سروے  50 امریکی ریاستوں میں رہنے والے 1,013 بالغوں کے بے ترتیب نمونوں  سے حاصل کردہ معلومات سے اخذ کیا گیا ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق گیلپ  کا کہنا ہے کہ   سابق امریکی صدور کے لئے پسندیدگی کا درجہ وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہوتا ہے بلکہ عام طور پر  امریکی صدور کے عرصہ اقتدار کے بعد انکی پسندیدگی اور مقبولیت  عوام میں  زیادہ  ہوتی ہے ۔

سروے میں بتایا گیا کہ صرف رچرڈ نکسن کی ریٹنگ ان کی مدت کے دوران ان کی اوسط سے کم ہے۔ گیلپ کے سروے میں نکسن کی منظوری کی درجہ بندی صرف 34 فیصد رہی۔ 

گیلپ  کے مطابق  سابق صدر جان ایف کینیڈی90 فیصد شرح مقبولیت کے ساتھ  عوام کے پسندید ہ ترین امریکی صدر ہیں ۔

ریپبلکن رونالڈ ریگن 69 فیصد ۔  جبکہ  براک اوباما کو 63 فیصد  عوام کی مقبولیت حاصل تھی  جارج ایچ ڈبلیو بش کو 66 فیصد  عوام چاہتے ہیں ۔

گیلپ کے سروے میں دو سابق صدور فورڈ اور سابق صدر لنڈن بی جانسن کو شامل نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں