190ملین پاؤنڈکیس،چیئرمین تحریک انصاف کی ضمانت منظور

Jul 19, 2023 | 16:19 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:اسلام آباد کی احتساب عدالت نے190ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 26 جولائی تک توسیع کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں190ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث اور نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

وکیل خواجہ حارث کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی گئی۔

وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ آئندہ سماعت پر کیسز پر دلائل دیں گے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ دلائل کیلئے ملزم کا عدالت میں موجود ہونا ضروری ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔آئندہ سماعت پر وکیل خواجہ حارث سے دلائل بھی طلب کر لیے گئے۔

بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 26 جولائی تک توسیع کر دی۔

مزیدخبریں