دبئی سے اسلام آباد آنے والا مسافر دوران پروازہارٹ اٹیک سے جاں بحق

دبئی سے اسلام آباد آنے والا مسافر دوران پروازہارٹ اٹیک سے جاں بحق

ایک نیوز: دبئی سے اسلام آباد آنیوالا مسافر دوران پرواز ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ مسافر ملک جہانزیب پی آئی اے کی پروازپی کے دو سو بارہ کے ذریعے اسلام آباد آرہاتھا لیکن لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے مسافرکو دل کا دورہ پڑا جس کی کپتان نے اے ٹی سی کواطلاع دی۔

جہازلینڈ ہوتے ہی سول ایوی ایشن کے ڈاکٹر نے طبی معائنہ کے بعد موت کی تصدیق کی 34 سالہ مسافرکا تعلق ایبٹ آباد سے تھا نعش اہلیہ کے حوالے کردی گئی۔