آئی سی سی پلیئرز رینکنگ جاری

آئی سی سی پلیئرز رینکنگ جاری

ایک نیوز: آئی سی سی  نے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے،  ٹونٹی بیٹرز کی رینکنگ میں سوریا کمار یادیو  کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹونٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اوربابراعظم تیسرے نمبر پرموجود ہیں۔ باؤلرزمیں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر ہے۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور سری لنکا کے وانند وہسارنگا تیسرے نمبر پر ہیں۔آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

ٹیسٹ باؤلرز کی رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے شاہین آفریدی کی پانچویں پوزیشن برقرار ہےجبکہ بھارت کے رویندرا جڈیجا تین درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پرآگئے۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرارہے۔آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دوسری اور بابراعظم کی تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ بھارت کے روہت شرما تین درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہیں،روہت شرما بیٹنگ رینکنگ میں دسویں نمبر پر آگئے۔