پرویز الہی کی نظر بندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Jul 19, 2023 | 15:25 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کی  اہلیہ نے سابق وزیر اعلی کو نامعلوم جگہ پر منتقل کرنے اور حبس بیجا میں رکھنے کیخلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی نظربندی کو  انکی اہلیہ قیصرہ الہیٰ نے چیلنج کیا ہے۔ قیصرہ الہی نےاپنے وکیل عامر سعید راں کےتوسط سے درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز الہی کو رات ایک بجے کیمپ جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہی کی نظربندی کیخلاف ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کو دی گئی ہے، درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جا رہا۔ پرویز الہیٰ کو عدالت طلب کر کے آزاد کیا جائے، درخواست پر حتمی فیصلے تک پرویز الہیٰ کو کسی اور مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔درخواست میں حکومت پنجاب، آئی جی، آئی جی جیل خانہ جات، ڈی سی لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں