مفت آٹا سکیم کرپشن تحقیقات، ڈپٹی کمشنر ز کوجواب جمع نہ کروانے پر نوٹس جاری

Jul 19, 2023 | 15:17 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: نیب کےمفت آٹا سکیم میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات پر ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر پنجاب کے 15 ڈپٹی کمشنر  کو نوٹس جاری کردیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابقمفت آٹا سکیم میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے معاملہ پر پنجاب کے 15 ڈپٹی کمشنر ز کے نیب کو آٹا کی تقسیم کا برقت ریکارڈ فراہم نہ کرنے کا چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نےنوٹس لے لیا ہے۔

بھکر ،جھنگ میانوالی،ننکانہ،چکوال،شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنرز مفت آٹا کی تقسیم کا نیب کو بروقت  ریکارڈ فراہم نہ کرسکے. اس کے علاوہ سیالکوٹ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،بہاولپور ،جہلم ،ڈی جی خان، بہاولپور کے ڈپٹی کمشنرز نے بھی نیب کو  وقت پر ریکارڈ نہ دیا.

رحیم یار خان ،راجن پور ،اٹک ،رسول پنڈی کے ڈپٹی کمشنرز نے بھی ریکارڈ فراہم نہیں کیا جس پر چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے ڈپٹی کمشنرز کو فوری ریکارڈ کی فراہمی کی ہدایت جاری کردی  ہے۔ڈپٹی کمشنرز کو جاری کردہ ہدایت کے بار ے کمشنرز کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں