غیرشرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونےکافیصلہ چیلنج

Jul 19, 2023 | 13:30 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہری محمد حنیف کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غلیظ الزامات لگائے گئے،چیئرمین پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف دفعہ 496 کے تحت کیس دائر کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیاہے کہ پرائیویٹ کمپلینٹ میں لگائے گئے الزامات دفعہ 496 کے زمرے میں نہیں آتے،چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی قانونی طور پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپلینٹ کا مقصد چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عزت پر کیچڑ اچھالنا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف کمپلینٹ قابل سماعت نہیں ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف پرائیویٹ کمپلینٹ کو کالعدم قرار دے۔کمپلینٹ کے قابل سماعت ہونے سے متعلق سول جج کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

مزیدخبریں