یااللہ خیر! سوات اور گردونواح میں زلزلے کےجھٹکے

یااللہ خیر! سوات اور گردونواح میں زلزلے کےجھٹکے
کیپشن: یااللہ خیر! سوات اور گردونواح میں زلزلے کےجھٹکے

ایک نیوز: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے سبب شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 206 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔

زلزلے کے سبب شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے نکل آئے ، زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔