ایک نیوز: موٹروے پر بارش اور تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا جس میں 35 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق تیز رفتاری ، شدید بارش اور حد نگاہ کم ہونے کےوجہ سے ہکلہ انٹرچینج کے پاس ایم ون پر ایک اور خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں 4مسافربسوں سمیت 7گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں چار بسیں،دو کاریں اور ایک پک شامل ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے گاڑیوں سے 11 زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ٹریفک حادثے کے باعث 35 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
منظور خان ڈی ایس پی ایم ون کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونیوالی گاڑیاں راولپنڈی سے پشاور کی جانب جا رہی تھیں۔ حادثہ موسلا دھار بارش میں روڈ پر پھسلن کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ پرکئی زخمیوں کو طبی امداد مہیا کی۔ایم ایس واہ جنرل ابو حنیفہ کا کہنا ہےکہ براہمہ انٹرچینج حادثے میں 2 بچوں،4 خواتین سمیت 16 زخمی ہسپتال لائے گئے ہیں۔جن میں سے دس زخمیوں کو طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔زخمی بچوں میں آٹھ سالہ صنم اور 14 سالہ شہادت علی شامل ہیں۔زخمی خواتین میں 36 سالہ عالیہ اکرام،بشری بی بی،علیشاء اور رخسانہ شامل ہیں۔