برطانوی خاتون کی ٹریکٹر پرانٹری، سب کے ہوش اڑا دیے

Jul 19, 2023 | 12:32 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ہاتھوں میں پھولوں کا گلدستہ لیے وائٹ میکسی میں ملبوس ٹریکٹر پربیٹھ کرآنے والی برطانوی دلہن نے سب کے ہوش اڑا دیے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دیہات سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ کیتھرین مِک کی اپنی شادی کی تقریب میں ٹریکٹر میں بیٹھ کر آئی تو لوگ حیران رہ گئے لیکن انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اس ٹریکٹرکو کیتھرین کے والد چلارہے تھے جو اپنے علاقے کے مشہور کسان ہیں۔پورے راستے خیرمقدمی کلمات وصول کرنے والی کیتھرین خوشی خوشی شادی کے مقام تک پہنچیں۔

دلہن کے ٹریکٹر پر بیٹھ کر آنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنی زندگی کے اہم دن پروالد کے ساتھ انہی کے ٹریکتر پر بیٹھ کرآئیں۔کیتھرین کے شوہر 34 سالہ کیون لاگان ہیں جو تعمیراتی ماہرہیں۔ انہیں دیکھ کر لوگوں نے گاڑیوں کے ہارن بجائے اور اپنی مسرت کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب دولہا کے عزیز و اقارب بھی دلہن کی غیرروایتی سواری پر بہت خوش نظرآئے۔

مزیدخبریں