پاکستان نے جوہری مواد اور تنصیبات کی سلامتی میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

Jul 19, 2023 | 12:29 PM

ایک نیوز: پاکستان نے جوہری مواد اور تنصیبات کی سلامتی میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان جوہری مواد کی سیکیورٹی امور میں 19ویں نمبر پر براجمان ہے۔ جس کے بعد ہندوستان، ایران اور شمالی کوریا کا نمبر ہے۔ 

این ٹی آئی انڈیکس رپورٹ کے مطابق پاکستان جوہری مواد کی سیکیورٹی امور میں 19ویں نمبر پر براجمان ہے، پاکستان کے بعد ہندوستان، ایران اور شمالی کوریا کا درجہ ہے، پاکستان رواں سال 3 مزید پوائنٹس حاصل کرکے جوہری مواد کی سلامتی میں سکور 49 پر پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 2020ء کے مقابلے میں 3 پوائنٹس، 2012ء کے مقابلے میں 18 پوائنٹس بہتری دکھائی، ہندوستان میں جوہری سلامتی کو درپیش خطرات کے باعث سکور جوں کا توں یعنی 40 رہا، جوہری تنصیبات کی سلامتی میں پاکستان 47 میں سے 32ویں نمبر پر رہا، پاکستان سمیت روس اور اسرائیل بھی 32وی‌ نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کی درجہ بندی بھارت، ایران، میکسیکو، جنوبی افریقہ، مصر، شمالی کوریا اور دیگر سے بہتر ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جوہری تنصیبات کی سیکیورٹی مزید بہتر اور مؤثر ہوئی، پاکستان نے جوہری تنصیبات کی سلامتی پر مزید 4 پوائنٹس حاصل کیے، سکور 61 رہا۔ 

دوسری جانب بھارت میں جوہری تنصیبات کو بدستور سنگین خطرات لاحق ہیں، بھارت کا جوہری تنصیبات کی سیکیورٹی بارے سکور بغیر کسی تبدیلی 52 رہا۔

مزیدخبریں