ایک نیوز: فن لینڈ میں کیچڑبھری آب گاہوں میں فٹ بال کا عالمی مقابلہ شروع ہوگیا،دلدلی جھیلوں میں اس بار 100 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کیچڑ فٹبال ورلڈ کپ کو ’سوامپ سوکرورلڈ کپ‘ کا نام دیا گیا ہے جو اس سال ہائرنسالمی نامی علاقے میں شروع ہوگیا ہے۔ یہ کھیل فوجیوں کی مشقوں کی طرز پر تشکیل دیا گیا ہے، فِن لینڈ کے سپاہی اپنی استعداد جانچنے کے لیے دلدلی تالابوں میں ٹریننگ کرتے رہے تھے۔
دلدلی تالاپ کے اطراف پر درختوں کے تنے لگا کر باؤنڈری بنائی جاتی ہے جہاں تماشائی بیٹھتے ہیں۔ کھیلنے کا میدان کیچڑ اور دلدل سے بھرا ہوتا ہے جس میں کم سے کم پنڈلیوں تک کیچڑ میں ڈوبے کھلاڑی ایک گیند کے پیچھے بھاگتے ہیں۔
فٹ بال جسمانی اوراعصابی امتحان ہوتا ہےجس میں دوڑنا اور بھاگنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ بعض اوقات دوڑتے ہوئے جوتے بھی اترجاتے ہیں اور یوں انہیں ننگے پیر ہی آگے بڑھنا ہوتا ہے۔