4 پاکستانی کوہ پیماوں نےبلند چوٹی سپانٹک کو سر کر لیا

Jul 19, 2023 | 11:50 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: 4 پاکستانی کوہ پیماؤں نے7027میٹربلند چوٹی سپانٹک کوسرکرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق کوہ پیماؤں کی ٹیم میں ارندو باشہ،جواہرعلی ،محمد تقی اورڈاکٹرشہلاسمیت دیگرشامل تھے۔ کوہ پیماوں نے ایک ہفتےمیں چوٹی سر کر کے سبز ہلالی پرچم لہرایا۔

کوہ پیما جواہرعلی نےمسلسل تیسری مرتبہ سپانٹک چوٹی سرکی ہے ۔

مزیدخبریں