ایک نیوز: قومی کرکٹ ٹیم رواں سال اگست میں افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلے گی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز رواں سال اگست میں کھیلی جائے گی تاہم سیریز کے شیڈول کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔ توقع کی جارہی ہے دونوں ٹیمیں متحدہ عرب امارات میں ایک دوسرے کے مدمقابل آسکتی ہیں۔
رواں سال افغانستان نے شارجہ میں تین میچوں کی ٹی20 سیریز کھیلی جس میں افغان ٹیم نے 1-2 سے کامیابی سمیٹی تھی، دونوں ٹیمیں ایشیاکپ سے قبل سیریز کھیل کر تیاری کریں گی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونا ہے، جس کے مطابق ٹورنامنٹ کے پہلے چار میچز پاکستان میں ہوں گے، جس کے بعد فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا شفٹ ہوجائے گا۔