ژوب حملہ: کالعدم تنظیم کا امریکی اسلحہ استعمال کیے جانے کا تہلکہ خیز انکشاف

ژوب حملہ: کالعدم تنظیم کا امریکی اسلحہ استعمال کیے جانے کا تہلکہ خیز انکشاف
کیپشن: Zhob attack: A shocking revelation of the banned organization's use of US weapons

ایک نیوز: کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ژوب میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملے کے دوران امریکی ہتھیار اور سامان استعمال کیا یہ جدید  اسلحہ امریکی فوج نے افغانستان میں چھوڑا تھا دہشت گرد حملہ اور خود بھی امریکی یونیفارم پہنے ہوئے تھے اس حوالے سے تمام شواہد سامنے آگئے ہیں۔

بلوچستان کے علاقے ژوب میں ہلاک کیے جانے والے دہشت گردوں کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی۔ دہشتگردوں نے افغانستان میں امریکی فوج کا چھوڑا ہوا اسلحہ  جس میں 5.56 ایم ایم  کیلیبر16 M اسالٹ رائفلیں اور جدید معیار کےہیلمٹ، دستانے، بیک پیک اور یونیفارم کو پاکستان کیخلاف استعمال کیا۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ کرنے والے دہشت گرد جو کہ ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکی یونیفارم میں ملبوس ہیں۔ یہ جدید اسلحہ اور یونیفارم دہشت گردوں تک کیسے پہنچا؟ یقیناً یہ وہی اسلحہ و امریکی فوجی یونیفارم ہے جو ٹی ٹی پی کے بزدل اور شرپسند عناصر پاکستان کے خلاف استعمال کرتے آئے ہیں۔

بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گرد امریکی یونیفارم پہن لیں تب بھی بزدلی کی موت ہی مریں گے۔ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی اور پاک دھرتی پر ناپاک قدم رکھنے والے تمام پاکستان دشمن عناصر کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ سیکیورٹی فورسز پاکستان میں امن کے دشمنوں کو بے نقاب  اور جڑ سے ختم کرنے کے لیے مسلسل سر گرم عمل ہیں۔