ایک نیوز: ریسکیو 1122 کے عملے نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کردی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم،سلنڈر دھماکے سے زمین بوس ہونے والی عمارت کا ملبہ ہٹانے کے دوران ریسکیو اہلکاروں کو 2 لاکھ سے زائد روپے نقدی ملی تھی جو کہ لواحقین کے حوالے کردی گئی۔ریسکیو اپریشن کے دوران جزبہ انسانیت کے ناطے خدمات سرانجام دینے والے ایکسویٹر ڈرائیور اور مالک کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
ریسکیو آپریشن کے دوران ایکسویٹر مشینیں اور لاکھوں روپے کا ڈیزل مالک اور ڈرائیور نے جزبہ ایثار کے تحت بلا معاوضہ خدمات دیں ۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سلنڈر دھماکے کے باعث 7افراد جاں بحق ہوگئے تھے ،عمارت کا ملبہ ہٹانے کے لیے 13گھنٹے سے زائد ٹائم لگ گیا تھا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-19/news-1689747075-4720.mp4
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-19/news-1689747075-7870.mp4