راولپنڈی: شدید بارش، نگران وزیراعلیٰ کی انتظامیہ، اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

Jul 19, 2023 | 11:10 AM

ایک نیوز: گزشتہ رات سے راولپنڈی میں جاری شدید بارش کے بعد نالہ لئی بپھر گیا۔ جس پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے انتظامیہ سمیت تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردی ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور انتظامیہ کو  شدید بارش کے باعث راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں پانی کے فوری نکاس کا حکم دیا ہے۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کیلئے فی الفور تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ بارشی پانی کی نکاسی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے افسران نکاسی آب کا کام مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجود رہیں۔ ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر تمام احتیاطی اقدامات کئے جائیں۔ نالہ لئی کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جائے۔ نکاسی آب کا عمل مکمل کرنے کے بعد رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے۔

مزیدخبریں