آئی فون صارفین کی بڑی مشکل حل

Jul 19, 2023 | 10:51 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: گوگل کروم نے آئی فون صارفین کی بڑی مشکل آسان کرتے ہوئے ڈیوائس میں گوگل کروم کی ہوم اسکرین پر ویب سائٹ کے شارٹ کٹ تک باآسانی رسائی کی سہولت فراہم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی او ایس اور آئی پیڈ او ایس کیلئے جاری کی جانے والی گوگل کروم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں ہوم اسکرین پر شارٹ کٹ کے اضافے کا فیچر متعارف کروایا گیا ہے۔

اس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین اب پُش نوٹیفکیشن تک مزید رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی پسندیدہ ایپس کے شارٹ کٹ کو ہوم اسکرین پر لاسکتے ہیں۔

مزیدخبریں