ایک نیوز: بھارت میں شدید بارشوں کےنتیجےمیں ہلاکتوں تعداد 150 سےزائد ہوگئی،ہماچل پردیش میں سب سے زیادہ 125 ہلاکتیں ہوئی ہیں، ہماچل پردیش میں 682 سڑکیں بند ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث دریائے جمنا کا پانی 45 سال میں پہلی بار تاج محل کی دیواروں تک پہنچ گیا ہے۔بھارتی میڈیاکےمطابق اترپردیش میں کئی روز سے جاری بارشوں کے باعث دریائے جمنا کے پانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
دوسری جانب بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پانی تاج محل کے اندر داخل ہونے کا خدشہ نہیں تاہم ماہرین نے آگرہ شہر میں 17 ویں صدی کی یادگار کو سیلابی پانی سے نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔