ایک نیوز: محکمہ وائلڈ لائف کی نااہلی سےنیشنل پارک چھانگا مانگا سے 2 بندر پنجرے سے فرارہو گئے،ایک بندر 6کلومیٹر سفر کر کے شہر میں آگیا جبکہ دوسرا تاحال لا پتہ ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق چھانگا مانگا نیشنل پارک میں سیروتفریح کیلئےآنے والے سیاحوں کے دیکھنے کیلئےنایاب بندر رکھے گئےجن میں سے 2 بندر محکمہ وائلڈ لائف کی نااہلی اور پنجرے کے سریے ٹوٹے ہونے کی وجہ سے چپکے سے فرار ہوگئے۔ فرار ہونے والے بندروں میں سے ایک نیشنل پارک سے 6کلو میٹر کا سفر کر کے چھانگا مانگا آگیا جبکہ دوسرا بندر تاحال لاپتہ ہے۔
دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف انتظامیہ بندروں کے فرار ہونے سے بالکل لا علم ہے۔ اس سے پہلے بھی اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ذیشان اور دیگرانتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سےپارک سے نایاب ہرن اور بندروں کے فرار ہونے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔شہر میں آیا بندر نجی موبائل کمپنی کے ٹاور پر چڑھ گیا،شہریوں کے آگاہ کرنے پربندر کو بچانے کے لیے ریسکیو 1122 کے اہلکار چھانگامانگا شہر پہنچ گئے۔بندر کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد ٹاور کے پاس پہنچ گئی۔