سی ٹی ڈی کےسرچ آپریشنز کے دوران 4 افراد گرفتار

Jul 19, 2023 | 09:22 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سی ٹی ڈی نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے انسداد دہشتگردی سیل نے کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی، ان کے کوائف کا الیکٹرانک ڈیوائسز سے معائنہ بھی کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی کی swat ٹیم اور تجربہ کار سی ٹی ڈی افسران کی زیر نگرانی اسٹیل ٹاؤن اور تھانہ بن قاسم ضلع ملیر کے علاقہ سمر گوٹھ اور علی جان گوٹھ میں انفارمیشن بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

 ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں مشتبہ افراد کا ریکارڈ تلاش ایپ سے چیک کیا گیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران 48 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا جب کہ 4 مشتبہ افراد اور ایک مشکوک گاڑی کو تصدیق کی غرض سے متعلقہ تھانہ کے حوالے کیا گیا۔

مزیدخبریں