ایک نیوز: معروف امریکی ماڈل جی جی حدید کو جزائر کیمین میں چھٹیاں گزارنے کے دوران چرس رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق میڈیا 28 سالہ امریکی سپر ماڈل جی جی حدید کو مبینہ طور پر 10 جولائی کو ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیام، سپر ماڈل نجی طیارے کے ذریعے اپنے دوست کے ساتھ جزائر کیمین پہنچی تھیں۔کسٹم حکام کو ائرپورٹ پر مبینہ طور پر جیجی کے سامان سے منشیات ملی جس پر انہیں حراست میں لے کر جیل لے جایا گیا، جہاں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
مسافروں کے سامان میں چرس اوراس کے استعمال کا سامان برآمد ہوا تھا لیکن اسکی مقدار کم تھی اور ذاتی استعمال کے لیے تھی۔ ماڈل جی جی حدید اور ان کے دوست کو گرفتاری کے بعد حراستی مرکز لے جایا گیا۔جیجی اور ان کے دوست میک کارتھی عدالت میں پیش ہوئے جہاں اعتراف جرم کے بعد ان پر ایک ، ایک ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
دوسری جانب سپر ماڈل کے ترجمان نے بتایا کہ جی جی نے اپنے میڈیکل لائسنس پر یہ مواد خریدا تھا اور یہ ذاتی استعمال کے لیے تھا۔ ان کے گزشتہ تمام ریکارڈز کلیئر ہیں اور وہ اس وقت جزیرے پر چھٹیاں منا رہی ہیں۔
اب جی جی نے گرفتاری کے بعد رہائی ملنے کے کچھ روز بعد انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے وقت سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔ماڈل نے اپنی گرفتاری سے متعلق پوسٹ پر کچھ نہیں کہا البتہ ان کے مداحوں نے سوالات کے انبار لگا دیے۔